۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام جمال قدرتی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین جمال قدرتی نے کہا: امریکہ کی حیات ہی جنگ، خونریزی اور بشریت پر ظلم میں ہے اور اسے اسلحہ کی فروخت میں اربوں ڈالرز درآمد حاصل ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے حجت الاسلام والمسلمین جمال قدرتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کو امریکہ کے پلید اور شیطانی چہرے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: امریکی حکام کی تاریخ ظلم، جرائم اور مختلف اقوام پر جارہیت سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا: امریکیوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں آرام و سکون نہیں چاہتے اور اس پر بہترین دلیل عراق، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں اس کی موجودگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کی حیات ہی جنگ اور خونریزی میں ہے اور امریکہ میں اسلحہ بنانے والے کارخانے اسلحہ بیچ کر اربوں ڈالرز کماتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین قدرتی نے کہا: امریکہ کا ہر ملک میں جارحیت کا ایک الگ انداز ہے۔ کبھی میدان جنگ میں وارد ہوتے ہیں تو کبھی مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے ہیں اور کبھی اپنے مخالف ملک پر اقتصادی پابندیوں عائد کرکے اسے نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .